بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہاشم ڈوگر کی وزارت داخلہ کے جواب میں عبدالغفار ڈوگر وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پنجاب میں رکن صوبائی اسمبلی سردار ہاشم ڈوگر کو وزیر داخلہ پنجاب اور جیل خانہ جات مقرر کرنے کے جواب میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملتان سے مسلم لیگی رہنما ملک عبدالغفار ڈوگر کو اپنا معاون خصوصی مقرر کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف کی اسپیشل سیکریٹری سارہ سعید کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

سردار ہاشم ڈوگر کا تعلق پنجاب کے ضلع قصور سے ہے جبکہ عبدالغفار ڈوگر ملتان سے تعلق رکھتے ہیں۔

ملتان ہی سے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر ملک عامر ڈوگر پی ٹی آئی میں کافی اہمیت اختیار کرچکے ہیں، جو عمران خان کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی جانب سے پرانے لیگی رہنما ملک عبدالغفار ڈوگر کو معاون خصوصی کا عہدہ دیے جانے کے بعد مسلم لیگ ن کی ڈوگر برادری میں مقبولیت کو تقویت ملے گی۔

ملک عبدالغفار ڈوگر سال 2013 سے سال 2018 تک قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن سے رکن رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.