بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کشمیریوں کو آزادی ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بلاول

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں مل جاتی، کوئی پاکستانی چین سے نہیں بیٹھے گا۔

بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے میں تبدیلی کر کے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو پامال کیا۔ تین سال گزر چکے مقبوضہ وادی کے عوام تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اپنے چارٹر پر عملدرآمد کرا کر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق بحال کرائے اور یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق سمیت تمام قید و نظربند حریت پسندوں کو رہا کیا جائے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ دونوں اطراف کے کشمیریوں کی آواز صرف پاکستان ہے۔

انسانی اقدار کے چیمپئن عالمی ممالک کی مجرمانہ خاموشی تاحال قائم ہے جبکہ کشمیریوں کا جذبہ حریت بھی ہمیشہ کی طرح قائم ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کے بعد بھارت تقریباً 42 لاکھ غیر ریاستی افراد کو کشمیر کا ڈومیسائل جاری کرچکا، اس کا مقصد استصواب رائے میں کشمیریوں کی آواز کو دبانا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.