بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان میں سیلاب سے اموات 170 ہوگئیں

بلوچستان میں سیلاب سے مزید 4 اموات کے بعد مجموعی طور پر تعداد 170 ہوگئی ہے۔

سیلاب کے باعث کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللّٰہ اور سبی میں بھی اموات ہوئیں۔ چمن سے لے کر گوادر تک مون سون بارشوں سے تباہی کے مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں۔

بارشوں سے بیلہ کی شاہی جامع مسجد بھی متاثر ہوئی جس کی دیواروں اور چھتوں پر دراڑیں پڑگئی ہیں۔

بہت سے متاثرہ علاقوں میں اب تک امدادی سرگرمیاں شروع نہ ہوسکیں اور خضدار میں متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی پر ایک نہیں دو سسٹم مزید بارشیں لارہے ہیں، ہفتے کو شروع ہونے والا نیا سلسلہ 9 اگست تک کہیں درمیانی کہیں تیز بارشوں کا باعث بنے گا، پھر 11سے 15اگست تک دوبارہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

متاثرہ علاقوں میں شدید گرمی اور حبس نے بھی سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.