بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مون سون سسٹم آج سے سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے

محکمہ موسمیات نے مون سون سسٹم آج سے سندھ پر اثرانداز ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ ٹھٹھہ، بدین، سجاول، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی پر ایک نہیں دو سسٹم مزید بارشیں لارہے ہیں، ہفتے کو شروع ہونے والا نیا سلسلہ 9 اگست تک کہیں درمیانی کہیں تیز بارشوں کا باعث بنے گا، پھر 11سے 15اگست تک دوبارہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے 6 اگست سے لے کر 10 اگست تک لسبیلہ کے مختلف مقامات پر بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سیلاب متاثرین کو ندی نالوں سے دور منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.