بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہ محمود قریشی کا بیٹی کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بیٹے کی چھوڑی ہوئی نشست پر بیٹی کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 سے اپنی بیٹی مہر بانو قریشی کو میدان میں اتار دیا اور کہا کہ عمران خان کی اجازت سے بیٹی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

تحریک انصاف کی یادداشت میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف بھرپور انتقامی کارروائی اور حقائق کو یکسر نظر انداز کرنے کی کوشش ہے، کے پی اور پنجاب اسمبلی قراردادوں کی شکل میں عدم اطمینان ظاہر کر چکی ہیں۔

مہر بانو قریشی کہتی ہیں 2018ء سے تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔ والد نے روایات کے برعکس عمران خان کے بیانیے کو زندہ رکھنے کے لیے ان کا انتخاب کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.