پیر 30؍ جمادی الثانی 1444ھ 23؍ جنوری 2023ء

ہارون رشید چیف سلیکٹر مقرر

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے  ہارون رشید کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا۔ 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ہارون رشید کو چیف سلیکٹر مقرر کر دیا ہے، ابھی چیف سلیکٹر مقرر کیا ہے، آہستہ آہستہ باقی ممبرز لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہارون رشید نے میرے ساتھ بہت کام کیا ہے، اس حوالے سے بہت خبریں آ رہی تھیں اس لیے اس کو کلیئر کر دیا ہے، ہارون رشید نے مینجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو عبوری سلیکشن کمیٹی کاچیف سلیکٹر بنایا گیا تھا۔

 نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ شاہد آفریدی کو اپنی مصروفیات کی وجہ سے وضاحت درکار تھی، اُنہیں بتایا ہے کہ ضرورت پڑنے پر اُن کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چیئرمین نے کہا تھا کہ شاہد آفریدی سے ویڈیو لنک پر مشاورت ہوگی، مصروفیات سے فراغت پر وہ میٹنگ میں آئیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.