پیر 30؍ جمادی الثانی 1444ھ 23؍ جنوری 2023ء

الحمدللہ جھوٹے کیس کا آج انجام ہوگیا، راؤ انوار

نقیب اللہ قتل کیس میں بری ہونے والے سابق ایس ایس پی راؤ انوار نے کہا ہے کہ جھوٹا کیس انجام کو پہنچ گیا، میرے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، میرا ایک سال باقی ہے چاہتا ہوں شہرکی خدمت کروں۔

راؤ انوار نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  کراچی کے لوگوں کو ظالموں سےنجات دلائی، الحمدللہ جھوٹے کیس کا آج انجام ہوگیا، جج نے ہمارے ساتھ انصاف کیا ہے۔

راؤ انوار  نے کہا کہ جسے گولی لگی اس کا نام نقیب اللہ نہیں تھا، جو مارا گیا، اس کا نام نسیم اللہ تھا، سارے ظالموں سے اس شہر کو نجات دلائی ہے، جب تک سانس ہے تب تک لڑوں گا۔

واضح رہے کہ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللّٰہ قتل کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے راؤ انوار سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا۔

عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی۔

 کیس میں مدعی مقدمہ کے وکلاء اور ملزمان کے وکلاء کے دلائل کے بعد 14 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.