پیر 30؍ جمادی الثانی 1444ھ 23؍ جنوری 2023ء

وزیراعظم شہبازشریف کا ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن کا سخت نوٹس

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔

شہبازشریف نے معاملے تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے کر   فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

اُنہوں نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے فوری رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

اُنہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کا اتنا بڑا بحران کس وجہ سے پیدا ہوا، اس حوالے سے فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت جاری کی کہ ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کو فوری بحالی کیا جائے، عوام کی مشکلات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ آج صبح ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا، پاور بریک ڈاؤن کے  کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی ملک بھر میں بجلی بحال نہ ہوسکی۔

پورے ملک میں 10 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین بجلی آنے کے منتظر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.