پیر 30؍ جمادی الثانی 1444ھ 23؍ جنوری 2023ء

میئر کراچی پر تاحال کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ میئر کراچی کے معاملے پر تاحال کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے بعد جو بھی پارٹی پہلی پوزیشن رکھتی ہے، میئر کراچی اس کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت شہر قائد کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، کراچی کی عوام میری طرف اور میں ناصر شاہ کی طرف دیکھ رہا ہوں۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ لوگ خوش ہیں اس وقت معاملات حل ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.