پیر 30؍ جمادی الثانی 1444ھ 23؍ جنوری 2023ء

گھوٹکی: ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران سہولت کاروں کی نشاندہی کرلی گئی

 گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کے  ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران سہولت کاروں کی نشاندہی کر لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رونتی کے کچے کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جا رہا ہے، چوک ماڑی مرید شاخ کے علاقوں میں سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 پولیس نے بتایا کہ اغواء برائے تاوان میں سہولت کاروں کی نشاندہی کر لی گئی ہے، سہولت کار مغویوں کے خاندان سے تاوان کی رقم لے کر ڈاکوؤں تک پہنچاتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.