اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان پر فردِجرم عائد کرنے کی کارروائی 18 مئی تک مؤخر کر دی ہے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
عدالت میں 1 ملزم فاروق اعوان کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق نیب رپورٹ پیش نہ کی جا سکی جس کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے۔
ملزمان پر یونیورسل سروسز فنڈ کی اشتہاری مہم کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دینے کا بھی الزام ہے۔
Comments are closed.