جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

گھی پاکستان میں مہنگا، دنیا میں آدھی قیمت پر ہے: جمشید اقبال چیمہ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جمشید اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ گھی پوری دنیا نے آدھی قیمت کر دیا، پاکستان میں وہ بھی مہنگا کر دیا گیا ہے۔

یہ بات جمشید اقبال چیمہ نے لاہور میں پی ٹی آئی رہنما، سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فوڈ اور ٹیکسٹائل انڈسٹری سب سے بڑی ہے، یہاں سویا بین جہاز روک کر تباہ کیا گیا جس کا نتیجہ عوام بھگت رہے ہیں۔

جمشید اقبال چیمہ نے مزید کہا کہ ملک کی زراعت کو تباہ کر دیا گیا ہے، کسان کو غریب کیا جا رہا ہے، 23 کروڑ لوگ قحط کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے آٹا 65 روپے کلو بیچا وہ اب 150 روپے کلو ہو گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.