جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

منصور عثمان اعوان کی اٹارنی جنرل بننے سے معذرت

منصور عثمان اعوان نے اٹارنی جنرل پاکستان بننے سے معذرت کر لی۔

ذرائع نے نئے اٹارنی جنرل پاکستان کی تعیناتی کے حوالے سے بتایا ہے کہ منصور عثمان اعوان نے ذاتی وجوہات کے باعث یہ عہدہ لینے سے معذرت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منصور عثمان اعوان کی معذرت کے بعد وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل کے لیے نئے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے باوجود منصور عثمان اعوان کی بطور اٹارنی جنرل پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تھا۔

اسلام آباد صدر مملکت عارف علوی نے اشتراوصاف کا…

اشتر اوصاف کے استعفے کے بعد صدرِ پاکستان نے 24 دسمبر 2022ء کومنصور عثمان کی تعیناتی کی سمری منظور کی تھی ۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی نئے اٹارنی جنرل سے متعلق وزارتِ قانون سے رپورٹ طلب کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.