جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

آصف زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کے ریفرنس میں ریلیف مل گیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کے ریفرنس میں ریلیف مل گیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج رانا ناصر جاوید نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا۔

احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا، عدالت نے ریفرنس دائرہ اختیار میں نہ آنے پر نیب کو بھجوا ہے۔

سروے کے دوران بعض مبصرین نے کہا کہ جتنے خطرناک الزامات ’آصف علی زرداری‘ کے خلاف لگائے گئے

احتساب عدالت نے ریفرنس نیب کو متعلقہ فورم کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.