جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

مسلم لیگ (ن) کی لندن میں اہم میٹنگ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی لندن میں اہم میٹنگ ہوئی، جس میں پارٹی قائد نواز شریف کی قیادت میں لیگی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں مریم نواز، رانا ثناءاللّٰہ، جاوید لطیف اور پرویز رشید شریک تھے۔

اس موقع پر ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو بریفنگ دی گئی۔

میٹنگ میں نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بھی غور کیا گیا، نواز شریف اور مریم نواز  حسن نواز کے دفتر پہنچے۔

اس سے قبل صحافی کے سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ واپسی کی تاریخ کنفرم ہوتے ہی بتاؤں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.