حجرہ شاہ مقیم کے نواحی قصبے حویلی لکھا میں پولیس نے زنجیروں میں جکڑ کر کمرے میں بند کی گئی خاتون کو بازیاب کرکے دارالامان منتقل کردیا، ملزم شوہر موقع سےفرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
حویلی لکھا کے گاؤں پٹھان کوٹ کے رہائشی ذوالقرنین نے اپنی بیوی سمیرا بی بی کو زنجیروں میں جکڑ کر کمرے میں بند کردیا تھا، خاتون کے شور مچانے پر محلےداروں نے پولیس کو اطلاع کی۔
ایس ایچ او محمد امین رانا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرکے سمیرا بی بی کو زنجیروں سے آزاد کروایا، ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
سمیرا بی بی نے بتایا کہ اس کی شادی7 سال پہلے ذوالقرنین سے ہوئی، اس کا ایک بیٹا ہے، شوہر ذوالقرنین اکثر تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔
پولیس نے سمیرا بی بی کو دارالامان منتقل کردیا اور ملزم ذوالقرنین کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کر دی۔
ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کر دی۔
Comments are closed.