
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر کی گئی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
درخواست کی سماعت کیلئے جسٹس عابد عزیر شیخ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا، جو پیر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔
لاہور ہائیکورٹ میں درخواست میاں شبیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی۔
درخواست گزار نے کہا کہ گورنر پنجاب نے اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا، جب تک اسمبلی اجلاس ختم نہیں ہوجاتا گورنر نیا اجلاس نہیں بلا سکتے تھے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کسی ایم پی اے نے استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی کوئی فارورڈ بلاک بنا، گورنر پنجاب نے جو اقدامات کیے وہ غیر قانونی اور غیر آئینی تھے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ گورنر پنجاب نے اپنے حلف سے رو گردانی کی، انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔
Comments are closed.