گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاﺅس کراچی میں ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی حکومت کے صوبوں کے لیے ترقیاتی اقدامات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے وفاقی حکومت اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ہر شعبے میں ترقی ہوئی ہے، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہوگا جبکہ ملک کی ترقی اور استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم، صحت اور انفرا اسٹرکچر کی بہتری پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پنجاب میں شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہے ہیں، موجودہ حکومت عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
Comments are closed.