بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف کی سردار اختر مینگل کے والد کی وفات پر تعزیت

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو فون کرکے ان کے والد سردار عطا اللّہ مینگل کی وفات پر تعزیت کی ہے۔

شہباز شریف نے اختر مینگل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد سردار عطا اللّہ مینگل نے تمام عمر بلوچ عوام کےحقوق کی جدوجہد کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ سردار عطا اللّہ مینگل بااصول انسان تھے، ملک و قوم کے لیے ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔

نون لیگ کے صدر نے سردار عطا اللّہ مینگل کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی۔

دوسری جانب سردار اختر مینگل نے فون کرنے پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.