indian divorced dating sites australia www gogol ecom why do we worry about what others think beauty asian mett life

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کا موسم آئندہ 5 دن شدید گرم، پھر بارش ہوگی

کراچی میں آئندہ 5 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اس دوران درجۂ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ 16 سے 18 ستمبر کے دوران شہر میں بارش متوقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا کم دباؤ راجستھان پر موجود ہے، ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بن چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کی شدت زائد ہے، 14 ستمبر تک یہ دونوں ہوا کے کم دباؤ ملنے کے باعث شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ کراچی میں 14 سے 16 ستمبر کے دوران موسم شدید گرم رہ سکتا ہے، اس دوران درجہ حرارت 38 سے40 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے اور سمندری ہوائیں معطل رہنے کا امکان ہے جبکہ شمال مشرق سے گرم ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

سردار سرفراز کے مطابق 16 سے 18 ستمبر کے دوران مون سون کے سسٹم کے باعث شہر میں ایک بار پھر سے بارش متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.