بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حیدر آباد: کنٹونمنٹ انتخابات، بجلی معطل

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے دوران لطیف آباد کے لیاقت میموریل اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

بجلی کی بندش کے باعث پولنگ کے عملے اور خواتین ووٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جن کا گرمی کی وجہ سے بہت برا حال ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی پولنگ کے دوران کراچی کے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 4 سے 2 جعلی پولنگ ایجنٹس کو گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری جانب حیدر آباد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے حیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کے بارے میں حیسکو انتظامیہ کو آگاہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے، بڑی تعداد میں ووٹرز اپنے گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے آ رہے ہیں۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسے میں پنجاب کے شہر سرگودھا کے قبرستان میں پولنگ اسٹیشن قائم کر لیا گیا۔

آج صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.