alice facebook profiles i hope you had a great day neyo ethnicity latin friend finder penpals from america download hello vietnam

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، صوبائی الیکشن کمشنر

صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق نے کوئٹہ کینٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پولنگ کے عمل اور انتظامات کاجائزہ لیا اور کہا کہ صوبے کے تینوں کینٹ بورڈز میں پولنگ کا عمل احسن طریقے سے جاری ہے۔

کینٹ بورڈ کوئٹہ میں وارڈ نمبر 5 میں قائم پولنگ اسٹیشن کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق نے کہا کہ بلوچستان کے تینوں کینٹ بورڈز میں پولنگ کا عمل پُر اطمینان طریقے سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک الیکشن کے حوالے سے شکایت سیل میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی۔

محمد رازق کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شکایت ہوئی بھی تو اس کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کینٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیئے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.