گوجرانوالہ میں تاوان کیلئے اغواء کیا جانے والا شہری 10 گھنٹے بعد گھر واپس پہنچ گیا، مغوی کچھ دن قبل جرمنی سے پاکستان آیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کامونکی کے شخص کو تاوان لینے کیلئے اغواء کیا گیا تھا وہ 2 اکتوبر کو جرمنی سے پاکستان آیا تھا۔
گزشتہ رات شہری کو گھر سے ملزمان نے گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا تھا، ورثاء رقم لے کر بتائی گئی جگہ پر پہنچے تو پولیس دیکھ کر ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مغوی کو ایمن آباد کے قریب ویران جگہ پر چھوڑ دیا تھا، تحقیقات جاری ہیں، اغواء میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
Comments are closed.