ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

جماعت اسلامی کا کل گورنر ہاؤس سندھ پر دھرنا دینے کا اعلان

جماعت اسلامی نے بجلی قیمتوں کے خلاف کل گورنر ہاؤس سندھ پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بجلی قیمتوں کے خلاف کل گورنر ہاؤس پر دھرنا دیں گے، تمام اسٹیک ہولڈز دھرنے میں شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس سطح پر رکھ کر معیشت آگے نہیں بڑھا سکتے، پیٹرول کے ساتھ تمام غذائی اشیاء سستی ہونی چاہئیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سرکلر ریلوے، کے فور منصوبہ التواء کا شکار ہے، سندھ حکومت نے بیڑا غرق کردیا اور سرکاری ادارے تباہ ہوگئے، سندھ میں اسکولوں اور کالجوں کا حال برا ہے۔

امیرِ جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ جرائم ان آبادیوں میں پنپتے ہیں جہاں معاشی حالات خراب ہوں، کرائے پر اسلحہ ملتا ہے تو اسٹریٹ کرائم کیسے رکیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ کل ایک میٹنگ ہوئی، وزیرِ اعظم کو بھی ہونا چاہیے تھا، کراچی سندھ کا کیپیٹل ہے، پاکستان کی معیشت چلاتا ہے، اس وقت آئی ٹی کی تعلیم بہت مہنگی ہے، نجی سیکٹر میں آئی ٹی کی تعلیم رینج سے باہر ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مہنگائی بڑھاتے جائیں گے تو یہ نوجوان کہاں جائیں گے؟ نالوں کے پروجیکٹ میں بھی بہت سارے نقائص ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.