ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

دھونی کی لمبے بالوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر واپسی

بھارتی کرکٹ آئیکون ایم ایس دھونی کی لمبے بالوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر واپسی، ہیئر اسٹائلسٹ کی شیئر کی گئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی کرکٹر کے ہیئر اسٹائلسٹ نے کھلاڑی کی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہیں ماضی کی طرح ایک بار پھر لمبے بالوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ہیئر اسٹائلسٹ کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر نے سوشل میڈیا پر چند ہی لمحوں میں دھوم مچا دی ہے۔

ہیئر اسٹائلسٹ نے بھارتی کھلاڑی کے ساتھ کام کر کے خوشی کا اظہار کیا اور یہ بھی بتایا کہ ایم ایس دھونی نے یہ نیا انداز ایک تشہیری مہم کے لئے اختیار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.