ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

ورلڈ کپ: سری لنکا کیخلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری

ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری ہے۔

سری لنکا نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں آج دو میچز کھیلے جا رہے ہیں۔

آج کا پہلا میچ  افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں افغانستان کی ٹیم بنگلادیش کے خلاف 156 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔

ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

افغان ٹیم کے تمام کھلاڑی 37.2 اوورز بیٹنگ کر سکے۔

افغانستان کے رحمان اللّٰہ گرباز 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بنگلادیش کی جانب شکیب الحسن اور مہدی حسن نے 3، 3 وکٹیں لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.