بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گوادر بندرگاہ دنیا کی بہترین پورٹ بننے جارہی ہے، خالد منصور

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی سی پیک خالد منصور نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ دنیا کی بہترین پورٹ بننے جارہی ہے۔

گوادر میں میڈیا سے گفتگو میں خالد منصور نے کہا کہ ہمیں ایکسپورٹ پر مبنی انڈسٹری چاہیے، گوادر کی اسٹریٹجک اہمیت ہے، یہاں کے مکین سی پیک کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ دنیا کی بہترین پورٹ بننے جارہی ہے، جس کے 2 فری زون ہیں، جن میں سرمایہ کار دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی سی پیک نے مزید کہا کہ گوادر فری زون میں 2200 ایکڑ زمین مختص ہے، یہاں شارٹ اور لانگ ٹرم منصوبے بنائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ سٹی ایک عظیم منصوبہ ہے، پورا گوادر ٹرانسفارم ہوگا۔

خالد منصور نے یہ بھی کہا کہ موسم گرما سے  پہلے گوادر میں پانی کا مسئلہ حل کردیں گے، بجلی فراہمی کے لیے یہاں کے ہر گھر پر سولر پینل لگائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ مکمل ہوگیا ہے جس میں نوجوانوں کو تربیت دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.