بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لوئردیر: خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتارجج کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں  گرفتار سینئر سول جج کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

متاثرہ خاتون کے طبی معائنےکے بعدجج کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متاثرہ لڑکی گلبرگ میں سڑک کنارے فٹ پاتھ پرکھڑی ہے۔

متاثرہ خاتون نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ ملزم نے 15 لاکھ روپے رشوت لے کر اس کی بہن کو نوکری دلانے کا وعدہ کیا تھا۔

 ڈی پی او  لوئر دیر کے مطابق متاثرہ خاتون کے طبی معائنے کے بعد جج کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون چترال کی رہائشی اور پشاور میں بی ڈی ایس کی طالبہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.