بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آڈیو ٹیپ معاملہ: مریم نواز نے کس حیثیت میں اشتہارات روکنے کی بات کی؟ وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے مریم نواز کی آڈیو ٹیپ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے میڈیا میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی، مریم نے کس حیثیت سے یہ بات کی، یہ ہمیں فاشسٹ کہتے ہیں خود اس سے بڑھ کر ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں مریم نواز کی آڈیو ٹیپ پر بھی گفتگو کی گئی۔

فوادچوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے پابند ہیں، اگلا مرحلہ کارروائی کا ہے، انکوائری کے بعد معاملہ آپ کے سامنے رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا یہ کہتے ہیں ہم میڈیا پر پابندی لگا رہے ہیں، ان کا کچا چٹھا سب کے سامنے آگیا۔

ذرائع  کے مطابق وزارت اطلاعات نے وزیراعظم کو اشتہارات سے متعلق بریفنگ دی، وزارت اطلاعات نے کارروائی سے متعلق بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اُس آڈیو کا جواب دیں جس نے قوم کا ووٹ چوری کرکے کٹھ پتلیاں مسلط کیں، اُس آڈیو کا حساب دیں جس سے عدل کے ایوان کے ماتھے پر داغ لگا۔

وزیراعظم نے آٹا اور یوریا کھاد کے بحران کاذمہ دارسندھ حکومت کو قرار دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کےمطابق سندھ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی نہیں کی۔

 عمران خان نے کہا کراچی میں مہنگائی کے اشاریے سب سے زیادہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.