بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنوبی افریقا کے نئے کورونا ویرینٹ میں بڑی تعداد میں میوٹیشنز ہوئی ہے، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ میں پائے گئے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ میں بڑی تعداد میں میوٹیشنز ہوئی ہیں۔

کورونا کے نئے ویرینٹ کا جائزہ لینے کے لیے آج جنیوامیں اجلاس ہو رہا ہے، جس میں عالمی ادارہ صحت کے ماہرین جائزہ لیں گےکہ نیا ویرینٹ باعث تشویش ہے یا نہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ جنوبی افریقا میں پائے گئے کورونا کے نئے ویرینٹ سے متعلق مزید تحقیق درکار ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ نئے کورونا ویرینٹ کے سبب دیگر ممالک کی جانب سے عائد سفری پابندیوں پر ردعمل سے گریز کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.