بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان کو سندھ فوبیا ہوگیا ہے، منظور وسان

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے زراعت منظور وسان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو سندھ فوبیا ہوگیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل میں منظور وسان نے کہا کہ عمران خان ناکامیوں کا ملبہ ہمیشہ سندھ پر گراتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ان کو سندھ فوبیا ہے، پوچھتا ہوں کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرضہ کیا سندھ حکومت نےلیا ہے؟

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر نے مزید استفسار کیا کہ چینی چور، ماسک چور، ادویات چور کیا سندھ حکومت ہے؟

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب بتائیں، کیا وہ بنی گالا میں چھپے مافیاز کے خلاف کارروائی کریں گے؟

منظور وسان نے یہ بھی سوال اُٹھایا کہ ملک میں مہنگائی، منافع خوری، بیروزگاری کی ذمہ دار کیا سندھ حکومت ہے؟

انہوں نے کہا کہ کسان رو رہا ہے کھاد کی قیمت میں اضافے کا ذمے دار وفاق ہے، سندھ حکومت منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.