بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن 2023 میں ہوں یا قبل از وقت ہم تیار ہیں، سعد رضوی

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیر حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ الیکشن 2023 میں ہوں یا قبل از وقت ہم تیار ہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں ٹی ایل پی سربراہ نے کہا کہ الیکشن 2023 کے لیے بھرپور تیاری کر رہے ہیں، قبل از وقت انتخابات بھی ہوئے تو ہم تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اپنے امیدوار کھڑے کریں گے اور تمام ہی جماعتوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کریں گے۔

حافظ سعد رضوی نے مزید کہا کہ عوام الیکشن میں ٹی ایل پی کا بھرپور ساتھ دیں، ہم پاکستان کے ہر شہری کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، ملک میں ہر طبقہ احتجاج کررہا ہے، لوٹی دولت واپس لانے والے کشکول لےکر آئی ایم ایف کے پاؤں پڑے ہوئے ہیں۔

ٹی ایل پی امیر نے یہ بھی کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ذاتی مقاصد میں مصروف ہیں، الزام تراشی اور ذاتی دشمنیوں نے ملک کو آگےبڑھنے نہیں دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.