بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی اے نے موبائل فون پر فی منٹ کال سستی کردی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون پر فی منٹ کال سستی کردی، پی ٹی اے نے آؤٹ گوئنگ کال 70 پیسے سے کم کرکے 50 پیسے فی منٹ کردی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایم ٹی آر میں کمی ٹیلی کام انڈسٹری کے ساتھ مشاورت کے بعد کی گئی، یکم جنوری 2022 سے موبائل ٹرمینیشن ریٹ 50 پیسہ فی منٹ ہوگا۔

پی ٹی اے  کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام آپریٹرز کی موجودہ ٹرمینیشن ریٹس پر نظر ثانی کی درخواستیں آئی تھیں جس کے بعد  مقامی، طویل اور  بین الاقوامی کالز کے لیے ایم ٹی آر کا تعین کیا گیا۔

 اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوری سے جون 2022 تک ایم ٹی آر 50 پیسہ فی منٹ ہوں گے، جولائی 2022 سے جون 2023 تک ایم ٹی آر 40 پیسہ فی منٹ ہوں گے۔

پی ٹی اے اعلامیہ میں کہا گیا کہ جولائی 2023 کے بعد ایم ٹی آر 30 پیسہ فی منٹ ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.