ہانگ کانگ کے شہری نے گرل فرینڈز کی خواہشات سے تنگ آکر ایک گڑیا کو اپنی گرل فرینڈ بنالیا۔
34 سالہ زی تیانگرونگ تقریباً 2 سالوں سے موچی نامی گرل فرینڈ کے ساتھ تعلقات بنائے ہوئے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی گرل فرینڈ کوئی حقیقی انسان ہونے کے بجائے سلیکون سے تیار کی گئی گڑیا ہے۔
زی تیانگرونگ اپنی اور گرل فرینڈ موچی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ گڑیا سے قبل ان کی تمام سابقہ گرل فرینڈز ان کی بجائے چیزوں کو ترجیح دیا کرتی تھیں یا پھر اسمارٹ فون دیکھنے کے بعد ان پر توجہ دیتی تھیں لیکن دوسری طرف موچی ہے جو ان سے کچھ طلب نہیں کرتی اور اپنی تمام تر توجہ زی تیانگرونگ کو ہی دیتی ہے۔
زی تیانگرونگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے گڑیا کو 10 سال قبل دیکھا تھا لیکن اس وقت وہ انہیں خاصی مہنگی لگی تھی مگر 2019 میں جب ان کی نظر دوبارہ گڑیا پر پڑی تو قیمت کم ہونے کے باعث انہوں نے اسے خرید لیا اور تب سے وہ ان کے ساتھ ہے۔
Comments are closed.