ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

واٹس ایپ نے درجنوں فلسطینی صحافیوں کے اکاؤنٹس بلاک کر دیئے

دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اسرائیل اور غزہ کے مابین لڑائی کے بعد درجنوں فلسطینی صحافیوں کے اکاؤنٹس بلاک کردیئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یروشلم اور غزہ سے فلسطینی صحافیوں کا بتانا ہے کہ اُن کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کر دیئے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے 11 دنوں تک مسلسل جارحیت اور جنگ بندی کے فوراً بعد ہی اے ایف پی کے غزہ سٹی بیورو میں دو فلسطینی صحافیوں کو واٹس ایپ کی جانب سے پیغام موصول ہوئے جن میں واضح درج تھا کہ اُن کے واٹس ایپ اکاؤنٹ بلا کر دیئے گئے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق صحافیوں کی جانب سے واٹس ایپ اکاؤنٹس بندش سے متعلق فیس بک کے مالک کو شکایات درج کرانے کے بعد اُن کے اکاؤنٹس کو بحال کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب عرب میڈیا کے ’سینٹر آف ڈویلپمنٹ آف سوشل میڈیا‘ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ اکاؤنٹ کو بلاک کرنا کوئی انوکھا واقعہ نہیں تھا۔

شائع کی گئی ایک نئی رپورٹ کے مطابق 6 سے 19 مئی کے دوران فلسطینوں کے ڈیجیٹل حقوق کی500 سے زائد بار خلاف ورزیوں  کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

ان خلاف ورزیوں میں فلسطینیوں کے اکاؤنٹس کو بلاک کرنا، انٹرنیٹ پر موجود مواد اور ہیش ٹیگز کو حذف کرنا یا چھپانا، پرانے مواد کو ڈیلیٹ کرنا اور انٹرنیٹ ایکٹیویٹی کم یا معطل کرنا شامل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.