بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ، رات 8 بجے کے بعد نکلنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا کی روک تھام کیلئے نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضروری کاموں کے لیے گاڑیوں کو صرف ایک فرد کےساتھ اجازت ہوگی۔

کورونا کی صورت حال کے پیشِ نظر محکمہ داخلہ سندھ نے 15 مارچ سے15 اپریل تک نئی پابندیوں کے اطلاق کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں رات 8بجے کےبعدگاڑیوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ صوبے کے تمام پارکس اور جوگنگ ٹریکس بند ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں شہریوں کی غیر ضروری نقل وحرکت پر رات 8 بجے کے بعد پابندی ہوگی اور رات 8بجے کے بعدشہریوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.