ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

لندن، بھارتی وائرس سے شدید متاثرہ علاقوں کیلئے نئی ہدایات

لندن حکومت کی جانب سے بھارتی وائرس سے شدید متاثرہ علاقوں کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

حکومت کی جانب سے بھارتی وائرس سے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو باہر غیر ضروری طور پر آنے جانے سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے، کرکلیز، بیڈ فورڈ، برنلے،،لیسٹر، ہونسلو میں لوگوں کو گھروں میں بھی ملنے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

بولٹن، بلیک برن، ڈارون میں پہلے ہی غیرضروری سفر اور گھروں میں ملاقات کی ممانعت ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بولٹن کے ایک لاکھ افراد میں سے 451 کا وائرس سے متاثر ہونا ملک بھر سب سے بلند شرح ہے۔

دوسری جانب منسٹر یاسمین قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت نے اتنے اہم اعلان سے متعلق مجھے بتانا بھی مناسب نہیں سمجھا، یہ بھی حکومت کی ’نااہلی‘ ہے کہ یہ واضح نہیں کہ یہ ہدایات مشاورتی ہیں یا لازمی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.