انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے بھارت کی کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر ٹرول کر دیا۔
انہوں نے رومن ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’بھدائی (مبارک) ہو انڈیا، انگلینڈ بی کو ہرانے کیلئے۔‘
کیون پیٹرسن نے اپنی ٹیم کو بی ٹیم کہہ دیا جس سے بھارتیوں کو آگ لگ گئی۔
اس سے قبل بھی کیون پیٹرسن نے چنائی ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف 227 رنز سے شکست پر بھارتی ٹیم کو ٹرول کرتے ہوئے ماضی یاد دلا دیا تھا۔
خیال رہے کہ آج بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 317 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔
Comments are closed.