پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

کینیڈا کے اپوزیشن لیڈر پیئر پولیور نے پاکستان کے یومِ آزادی کا کیک کاٹا

کینیڈا کے اپوزیشن لیڈر اور کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کے سربراہ پیئر پولیور نے اپنی اہلیہ آئنیڈا پولیور کے ہمراہ پاکستان کے یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔

پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ یومِ آزادی کی تقریب میں پیئر پولیور کے ہمراہ پارٹی ارکان بھی موجود تھے۔

انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو یومِ آزادی کی مبارک باد دی اور پاکستانی کمیونٹی کو کینیڈا کی خوشحالی کا اہم حصہ قرار دیا۔

پیئر پولیور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ وزیرِاعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو پر شدید تنقید کی اور کہا کہ کینیڈا میں آئندہ حکومت کنزرویٹو پارٹی کی ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.