پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

سمری خالی واپس کرنے کی چیز نہیں، گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ سمری خالی واپس کرنے کی چیز نہیں ہوتی۔

پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں گورنر غلام علی نے کہا کہ صدر مملکت کو اپنے فورم پر بات کرنی چاہیے تھی۔ عارف علوی کے عمل سے آئین اور جمہوریت کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ سمری خالی واپس کرنے کی چیز نہیں ہوتی، میں نے بحثیت گورنر 2 بار اختلافی نوٹ لکھ کر سمریاں واپس کیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسا صدر کے ساتھ ہوا گورنر ہاؤس کا عملہ میرے ساتھ ایسا کرتا تو میں اسی وقت استعفیٰ دے دیتا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے ساتھ ہی وضاحت کی کہ میں عہدے سے مستعفی نہیں ہو رہا ہوں۔ صبح 8  سے رات 10 بجے تک عوامی خدمت کےلیے بیٹھا رہتا ہوں، عہدہ چھوڑنے پر 2 سال تک الیکشن نہیں لڑ سکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.