پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

شیریں مزاری بیٹی سے ملاقات میں آبدیدہ ہوگئیں

سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اپنی بیٹی ایمان مزاری سے عدالت میں ملاقات کے دوران گلے لگ کر آبدیدہ ہوگئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ہم کہیں نہیں جا رہے، ایمان پیشیوں پر آئے گی، ایمان نے کھانے پینے سے انکار کردیا ہے۔ بے ہوش ہونے کے باجود ڈاکٹر سے ملنے نہیں دیا گیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف بغاوت، دھمکانے اور اشتعال پھیلانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شیریں مزاری اپنی بیٹی کو عدالت لائے جانے سے پہلے عدالت میں موجود تھیں اور بیٹی کا حوصلہ بڑھایا۔ 

ایمان مزاری چند ماہ پہلے اپنی والدہ شیریں مزاری کی گرفتاری کے بعد ہر پیشی پر عدالت آتیں اور ماں کی ہمت بندھاتی تھی اور سمجھاتی تھیں۔

اب شیریں مزاری بیٹی کی گرفتاری کے بعد ہر پیشی پر عدالت پہنچ رہی ہیں۔ بیٹی سے محبت کا اظہار کرتی ہیں اور اس کےلیے انصاف مانگتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.