بدھ 5؍صفر المظفر 1445ھ23؍اگست 2023ء

رانی پور حویلی میں لڑکی کی ہلاکت، جے آئی ٹی کی تشکیل کا مطالبہ سامنے آگیا

رانی پور حویلی میں کام کرنے والی لڑکی کی ہلاکت کے معاملے کی شفاف انکوائری کےلیے مشترکہ تحقیقات ٹیم (جے آئی ٹی) کا مطالبہ سامنے آگیا۔

رانی پور حویلی میں لڑکی کی ہلاکت پر پولیس افسران نے مشترکہ بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی خیرپور اور اے ایس پی موجود تھے۔

بریفنگ کے دوران پولیس حکام نے کہا کہ رانی پور کیس میں کچھ مسائل سامنے آ رہے ہیں، شفاف انکوائری کےلیے جے آئی ٹی کی تشکیل کےلیے لکھا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق رانی پور کیس میں ملزمان کو ہر صورت سزا دلانا چاہتے ہیں۔ رانی پور کیس میں کسی بےقصور کو سزا نہیں ملنی چاہیے، سی سی ٹی وی ویڈیو کی فرانزک کےلیے ڈی وی آر پنجاب فارنزک لیب بھیجا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمہ حنا شاہ کی عبوری ضمانت کل ختم ہو رہی ہے، کوشش ہوگی کہ ملزمہ کو مزید ضمانت نہ ملے اور گرفتار کیا جاسکے۔

پولیس حکام نے مزید کہا کہ ملزم اسد شاہ کی والدہ نے جن افراد کے نام لیے ہیں انہیں بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

پولیس حکام نے یہ بھی کہا کہ حنا شاہ ملک سے فرار نہیں ہوئی، ملزمہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کےلیے لکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.