پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

عام انتخابات جتنا جلد ہوں بہتر ہے، نوید قمر

سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ عام انتخابات جتنا جلد ہوں بہتر ہے۔

ٹنڈو محمد خان میں میڈیا سے گفتگو میں نوید قمر نے کہا کہ ہم تو کہتے تھے الیکشن 60 دن میں ہو جائے، عام انتخابات جتنا جلدی ہوسکے بہتر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ بندیوں کے معاملے پر قومی سطح پر فرق نہیں پڑے گا، حلقہ بندیوں سے صوبائی اسمبلی کی 2 سے 3 نشستوں کا فرق آئے گا۔

پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمشنر نے 14 دسمبر کا کہا ہے، اس کے فوراً بعد الیکشن شیڈول آنا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.