بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کینیڈا کا پاکستان کو 162 موبائل وینٹیلیٹرز کا عطیہ

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تیزی سے پھیلتی کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لیے کینیڈا کی طرف سے پاکستان کو موبائل وینٹیلیٹرز فراہم کیئے گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 497 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 76 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 612 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 53 فیصد ہو گئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں کینیڈین ہائی کمشنر نے 162 موبائل وینٹیلیٹرز این ڈی ایم اے کے حوالے کیئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ 67 لاکھ 12 ہزار 916 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 42 لاکھ 3 ہزار 749 ہو گئیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ تقریب میں چیئرمین این ڈی ایم اے، کینیڈین ہائی کمشنر اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان شریک تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.