بدھ 17؍ ربیع الاول 1445ھ4؍اکتوبر 2023ء

کینیڈا میں مہنگی ترین کار پارکنگ ایک لاکھ 95 ہزار ڈالر میں فروخت

کینیڈا میں ایک پارکنگ ایریا ایک لاکھ 95 ہزار ڈالر میں فروخت ہوگیا، یہ ملک کی مہنگی ترین کار پارکنگ ہے۔

کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا کے شہر ویسلر میں ایک کار پارکنگ کی جگہ ایک لاکھ 95 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی جس نے مہنگی ترین کار پارکنگ کا ریکارڈ قائم کردیا۔

ایک کونڈو بلڈنگ میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ نمبر 45 فروخت کیلئے پیش کی گئی۔ جس کے خریدار سامنے آئے اور بالآخر ایک ہفتہ کے اندر ہی اسے ایک لاکھ 95 ہزار ڈالر میں خرید لیا گیا۔

اس رقم میں کینیڈا کے کسی قصبہ میں ایک گھر خریدا جاسکتا ہے مگر ویسلر میں نہیں۔

کینیڈا میں گھروں کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں وہاں صرف ایک کار پارکنگ کی ریکارڈ قیمت میں فروخت حیران کُن ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.