بدھ 17؍ ربیع الاول 1445ھ4؍اکتوبر 2023ء

اسلام آباد: پلاٹ کی فروخت میں فراڈ کا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پلاٹ کی فروخت میں فراڈ کرنے والے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے آئی الیون ٹمبر مارکیٹ میں پلاٹ کی فروخت میں فراڈ کے ملزم کو گرفتار کیا۔

کراچی سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی…

ملزم کے خلاف 12 جولائی کو تھانہ رمنا میں فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ملزم نے ایک سے زائد افراد کو آئی الیون ٹمبر مارکیٹ کے پلاٹ فروخت کیے۔

وکیل مدعی کا کہنا ہے کہ ملزم نے مدعی کے پاس ٹرانسفر ایپلی کیشن فارم ہونے کا علم ہونے کے باوجود گمشدگی رپورٹ درج کرائی۔

وکیل نے مزید کہا کہ ملزم نوید نے ٹرانسفر فارم کی گمشدگی رپورٹ درج کرائی اور فراڈ کرکے سی ڈی اے سے ڈپلیکیٹ فارم لینے کی کوشش کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.