بدھ 17؍ ربیع الاول 1445ھ4؍اکتوبر 2023ء

وفاق کا نیب ترامیم کیس کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست کے معاملے پر وفاق نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نظرثانی درخواست 13 اکتوبر تک دائر کرے گی۔

سپریم کورٹ نے 15 ستمبر کو نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.