بدھ 17؍ ربیع الاول 1445ھ4؍اکتوبر 2023ء

جن اداروں نے نواز شریف پر ظلم کیا انہیں سب جانتے ہیں، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ جن اداروں نے نواز شریف کے ساتھ ظلم و زیادتی کی انہیں سب اچھی طرح جانتے ہیں لیکن فیصلہ یہ کرنا ہے کہ نواز شریف واپس آکر انتقام لیں یا ملک کو خوشحالی کی طرف لے جائیں۔

 لاہور کے علاقے بیدیاں میں کارکنوں سے خطاب  کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آرہے ہیں لیکن انتقام لینے نہیں بلکہ نوجوانوں، بزرگوں، یتیموں اور غریبوں کی خدمت کرنے کیلئے ان کی واپسی ہے۔

اوکاڑہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ مائنس نواز شریف پر کوئی بات قبول نہیں۔

 شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف ترقی کے سفر کو دوبارہ شروع کرنے واپس آرہا ہے، عوام 21 اکتوبر کو نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نوجوانوں، بزرگوں، یتیموں اور غریبوں کی خدمت کرنے آ رہے ہیں، ان کے دور میں آٹا 35 روپے کلو تھا، انہوں نے تعلیم کے میدان مین انقلابی تبدیلیاں کیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی، نواز شریف کو اقتدار سے محروم نہیں کیا گیا آپ کو ترقی کے سفر سے محروم کیا گیا، ان کا استقبال کرکے ثابت کرنا ہے کہ نواز شریف سے ظلم کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.