جمعہ27؍جمادی الثانی 1444ھ20؍جنوری 2023ء

کھلنا ٹائیگرز نے چٹوگرام چیلنجرز کو 7 وکٹ سے شکست دیدی

بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں کھلنا ٹائیگرز نے چٹوگرام چیلنجرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔

چٹوگرام میں کھیلے گئے میںچ میں کھلنا ٹائیگرز نے 158 رنزکا ہدف 4 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔

میچ میں محمود اللّٰہ حسن نے 59 اور تمیم اقبال نے 44 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ یاسر علی 36 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

اس سے قبل چٹو گرام چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 157 رنز بنائے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.