جمعہ27؍جمادی الثانی 1444ھ20؍جنوری 2023ء

وہاب ریاض نے ٹی20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان کے لیف آرم فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

وہاب ریاض فی الحال قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، تاہم وہ ان دنوں بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں کھلنا ٹائیگرز کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں۔

آج چٹوگرام چیلنجرز کے خلاف میچ میں کھلنا ٹائیگرز کی طرف سے انہوں نے 4 وکٹیں اپنے نام کیں، انہوں نے تیسری وکٹ کے دوران ایک بڑا سنگ میل عبور کیا۔

وہاب ریاض کی 4 وکٹوں کے ساتھ مختصر ترین طرز کرکٹ میں 401 وکٹیں ہوگئی ہیں، انہوں نے یہ سنگ میل عبور کرتے ہی میدان میں سجدہ شکر ادا کیا۔

ٹی 20 کرکٹ میں 401 وکٹوں کے ساتھ وہ پہلے پاکستان بولر بن گئے ہیں، جس نے یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔

عالمی سطح پر وہاب ریاض ٹی 20 کرکٹ میں 400 یا اُس سے زائد وکٹ لینے والے دنیا کے چھٹے جبکہ دوسرے فاسٹ بولر بن گئے ہیں، ان سے قبل یہ اعزاز ڈیون براوو کے نام ہے، وہ 614 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

افغانستان کے راشد 496 وکٹ کے ساتھ دوسرے، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن 474 کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقا کے عمران طاہر 466 کے ساتھ چوتھے اور شکیب الحسن 436 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.